بہادر وکیل عارفہ خانم بھارتی سرکار کے سامنے آہنی دیوار بن گئیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نئی دلی کی مسلمان خاتون وکیل عارفہ خانم بھارت سرکار کے سامنے آہنی دیوار بن گئیں ۔عارفہ خانم مسلمان آبادی پر مشتمل شاہین باغ کو تجاوزات کے نام پر گرانے کی سازش کے سامنے ڈٹتے ہوئے زندگی کی پروا کیے بغیر بلڈوزرز کے سامنے آگئیں ۔کارروائی کے دوران عارفہ خانم شدید زخمی ہوئیں لیکن غیر قانونی عمل کو روکنے سے پیچھے نہ ہٹیں ۔خیال رہے کہ نئی دہلی میں شاہین باغ وہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے جہاں سے 20-2019 کے متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہروں کا آغاز ہوا، اسی لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر مقامی انتظامیہ نے آس پاس کے علاقوں کی درجنوں تجاوزات چھوڑ کر شاہین باغ میں مسلمان آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ بھارت: سیکڑوں مساجد میں اذان کی آوازیں دھیمی کردی گئیںتاہم ایک بہادر اور مسلمان خاتون وکیل عارفہ خانم نے اس فرقہ ورانہ آپریشن کا ڈٹ کرمقابلہ کیا، عارفہ خانم کی بہادری سے متاثر ہو کر شاہین باغ کے سیکڑوں رہائشی بی جے پی کے بُل ڈوزروں کے سامنے تن گئے اور آپریشن کو ناکام بنا دیا۔اس حوالے سے بھارت کی اپوزیشن جماعتوں اور ناقدین کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی جماعت بی جے پی تجاوزات کے نام پر مسلمانوں کے خلاف آپریشن کرکے ہندو انتہا پسندوں کے ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے۔نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت بھر میں مسلمانوں پر حملوں میں تیزی آئی ہے۔ ان حملوں میں گزشتہ ایک ماہ سے خاص طور پر شدت آئی ہے۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر