عوام مزید مہنگائی برداشت کرنے کے قابل نہیں، کوشش ہوگی کم بوجھ ڈالیں:اسحاق ڈار

لندن(نیشنل ٹائمز): سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ اگر حکومت عوام پر بوجھ ڈالے گی تو ہر چیز کی قیمت آسمان پر جائے گی۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے یہ تاثر دیا کہ سبسڈیز فنڈڈ ہیں جو کہ نہیں تھیں، یہ مجموعی طور پر 300 ارب کا مسئلہ ہے، اگر عوام پر بوجھ ڈالیں گے تو ہر چیز کی قیمت آسمان پر جائے گی، اس پرکل اتحادی قائدین سےمشاورت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی چند برس میں مہنگائی کا طوفان برداشت کرچکے اب مزید برداشت کے قابل نہیں لہٰذا اتحادیوں سےمل کرفیصلہ کریں گے اور کوشش ہوگی عوام پرکم سےکم بوجھ ڈالا جائے۔انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن چوری کرکے آئے تھے اور آئینی طریقے سے گئے، وہ یہ ہضم نہیں کرپارہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا فیصلہ اتحادی جماعتیں مل کر کریں گی جب کہ الیکشن کمشنر کے مطابق اکتوبر سے پہلے الیکشن کرا ہی نہیں سکتے، دوسرا آپشن اگست 2023 ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ مخلوط حکومت کی میٹنگ میں نوازشریف اور میں شریک تھے اور یہ ضروری تھا کہ شہباز شریف یہاں آکر مشورہ کریں۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ صدر پاکستان کا عمل نہایت غیر موزوں ہے، پاکستان میں انار کی پھیلانے کی کوشش کرنا اچھی بات نہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر