اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بینظیر انکم سپورٹ میں رجسٹرڈ کم آمدن طبقے کے لیے سستے پٹرول کی اسکیم تیار کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق اسکیم کے تحت پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) پمپس پر مارکیٹ سے 20 روپے فی لٹر سستا پٹرول دستیاب ہوگا۔حکومتی ذرائع کے مطابق صارف کو موٹر سائیکل نمبر، شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کرنے پر کوڈ ملے گا۔ذرائع کے مطابق سستے پٹرول کی اسکیم آئندہ چند ہفتوں کے اندر شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سستا پٹرول اسکیم کے لیے فنڈز مختص ہوتے ہی اسے شروع کردیا جائے گا۔
بینظیر انکم سپورٹ میں رجسٹرڈ کم آمدن طبقے کے لیے سستے پٹرول کی اسکیم تیار کرلی گئی



