اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے لیے خطوط بھیج دیے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے لیے خطوط بھیج دیے، یہ تصدیق نہیں کرواتے تو اپنا فیصلہ کروں گا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ تحریک انصاف کے ممبران کے پیش نہ ہونے پر ان کے استعفوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان نے استعفے دیے ہیں یا نہیں انہیں پیش ہونا چاہیے، استعفوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے، استعفیٰ ہر رکن کے ہاتھ کا لکھا ہونا چاہیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ اراکین کو استعفوں کی تصدیق کے لیے خطوط بھیج دیے ہیں، عمران خان کو بھی خط بھجوایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان آج بھی رکن اسمبلی ہیں، انہیں بھی استعفے کی تصدیق کرنا ہوگی۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر