شہبازشریف نے کل خود تسلیم کرلیا کہ مراسلہ موجود ہے، شاہ محمود قریشی

جہلم (نیشنل ٹائمز) وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے کل خود تسلیم کرلیا کہ مراسلہ موجود ہے، مراسلہ سچ ہونے پر شہبازشریف کو آج عمران خان کے قدموں میں ہونا چاہیے، امپورٹڈ وزیراعظم اب بتائیں کہ مراسلہ سچ ہے یا جھوٹ؟ انہوں نے جہلم میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے کل خود تسلیم کیا کہ مراسلہ موجود ہے، شہبازشریف نے کہا کہ اگر مراسلہ درست ثابت ہوا تو عمران خان کے ساتھ کھڑاہوں گا، جہلم کے لوگ بتاو مراسلہ سچا ہے یا جھوٹا؟ امپورٹڈ وزیراعظم کہتے ہیں مراسلہ جھوٹ اور فرضی تھا، شہبازشریف کو آج عمران خان کے قدموں میں ہونا چاہیے، کیا تحریک عدم اعتماد دھمکی کا نتیجہ ہے؟ بلاول سندھ میں پانی بحران پر کیوں خاموش ہیں؟ اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں گندم اور آٹے کا بحران آنےوالا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے جہلم میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال 126لوگ جو پاکستان کی سرحدوں پر شہید ہوئے اس میں درجن سے زیادہ لوگ جہلم کے تھے، ہر شہر کے لوگ اپنے طریقے سے پاکستان کی خدمت کرتے ہیں، لیکن یہ وہ دھرتی ہے جس کے لوگ پاکستان کی بنیادوں کو اپنا لہو دیتے ہیں تاکہ پاکستان کھڑا رہے، آپ نے ہمیں موٹروے دی، جی ٹی روڈ دی، پیاسی دھرتی کو نہر کا تحفہ دیا، جہلم کے لوگ اس لیے نہیں کھڑے کہ آپ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ہمارے محسن ہیں، بلکہ لوگ اس لیے ساتھ ہیں کہ آپ حرمت رسولﷺ اور پاکستان کی خودمختاری کیلئے کھڑے ہیں، پاکستان میں حکومت کا فیصلہ امریکا نے نہیں بلکہ جہلم اور چترال پاکستان کے لوگوں نے کرنا ہے۔
پاکستان ہمارا گھر ہے اس گھر پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا ہے، جب ڈاکو حملہ کردیں تو چوکیدار یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں نیوٹرل ہوں، جہلم مطالبہ کرتا ہے ملک کے بحران کا واحد حل الیکشن ہے، اگر الیکشن نہ ہوا تو معاملے کا حل پیچیدہ ہوگا۔ عوام کے سوموٹو لینے سے پہلے وہ سوموٹو لیں جن کا آئین کے تحت فرض ہے، اسلام آبا دکے تخت کا فیصلہ عوام کریں گے ، کسی امپورٹڈ حکومت اور چیری بلاسم کو نہیں مانتے،آج ایک نیا تماشہ ہوا ہے کہ ایک مجرم لندن میں کرائم منسٹر اور اس کی کابینہ کو لندن طلب کررہا ہے، کہتا ہے ہمیں این آراو ٹو بنا کردکھاؤ،پاکستان کا فیصلہ عوام کریں گے کوئی چیری بلاسم یا زرداری جیسی بیماری نہیں کرے گی۔ یہ تو ابتدا ہے اگر اسلام آباد تو ایوان لرز جائیں گے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر