جب ڈاکو گھر پرحملہ کردیں تو چوکیدار یہ نہیں کہتا میں نیوٹرل ہوں، فواد چودھری

جہلم (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ جب ڈاکو گھر پرحملہ کردیں تو چوکیدار یہ نہیں کہتا میں نیوٹرل ہوں، ملک کے بحران کا واحد حل الیکشن ہے، عوام کے سوموٹو لینے سے پہلے آئین کے تحت سوموٹو لیا جائے، اسلام آبا دکے تخت کا فیصلہ عوام کریں گے ، کسی امپورٹڈ حکومت اور چیری بلاسم کو نہیں مانتے، یہ تو ابتدا ہے اگر اسلام آباد گئے تو ایوان لرز جائیں گے،آج ایک مجرم نے این آراوٹو کیلئے کرائم منسٹر اور اس کی کابینہ کو لندن طلب کیا ہے۔
انہوں نے جہلم میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال 126لوگ جو پاکستان کی سرحدوں پر شہید ہوئے اس میں درجن سے زیادہ لوگ جہلم کے تھے، ہر شہر کے لوگ اپنے طریقے سے پاکستان کی خدمت کرتے ہیں، لیکن یہ وہ دھرتی ہے جس کے لوگ پاکستان کی بنیادوں کو اپنا لہو دیتے ہیں تاکہ پاکستان کھڑا رہے، آپ نے ہمیں موٹروے دی، جی ٹی روڈ دی، پیاسی دھرتی کو نہر کا تحفہ دیا، جہلم کے لوگ اس لیے نہیں کھڑے کہ آپ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ہمارے محسن ہیں، بلکہ لوگ اس لیے ساتھ ہیں کہ آپ حرمت رسولﷺ اور پاکستان کی خودمختاری کیلئے کھڑے ہیں، پاکستان میں حکومت کا فیصلہ امریکا نے نہیں بلکہ جہلم اور چترال پاکستان کے لوگوں نے کرنا ہے۔

پاکستان ہمارا گھر ہے اس گھر پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا ہے، جب ڈاکو حملہ کردیں تو چوکیدار یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں نیوٹرل ہوں، جہلم مطالبہ کرتا ہے ملک کے بحران کا واحد حل الیکشن ہے، اگر الیکشن نہ ہوا تو معاملے کا حل پیچیدہ ہوگا۔ عوام کے سوموٹو لینے سے پہلے وہ سوموٹو لیں جن کا آئین کے تحت فرض ہے، اسلام آبا دکے تخت کا فیصلہ عوام کریں گے ، کسی امپورٹڈ حکومت اور چیری بلاسم کو نہیں مانتے،آج ایک نیا تماشہ ہوا ہے کہ ایک مجرم لندن میں کرائم منسٹر اور اس کی کابینہ کو لندن طلب کررہا ہے، کہتا ہے ہمیں این آراو ٹو بنا کردکھاؤ،پاکستان کا فیصلہ عوام کریں گے کوئی چیری بلاسم یا زرداری جیسی بیماری نہیں کرے گی۔ یہ تو ابتدا ہے اگر اسلام آباد تو ایوان لرز جائیں گے۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر