25 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا دعویٰ

جہلم (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25لاکھ لوگوں کے اسلام آباد پہنچنے کا دعویٰ کردیا، انہوں نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کو سازش کے تحت ہٹایا گیا،پہلے سوچا تھا کہ 20لاکھ لوگ آئیں گے، لیکن اب لوگوں کو شعور دیکھا تو نمبر 25لاکھ پر چلا گیا ہے۔انہوں نے جہلم میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم پہلے بھی آیا لیکن پہلے کبھی اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا، اللہ نے ہم پر خاص کرم کیاہے،قرآن میں اللہ کہتا ہے ایک پلان انسان اور دوسرا پلان اللہ بناتا ہے، باہر سے سازش ہوئی ، ڈونلڈ لو ہمارے سفیر کو حکم دیتا ہے کہ اگر عمران خان کو عدم اعتما دکے ذریعے نہ ہٹایا گیا تو پاکستان پر مشکل وقت آئے گا، اگر عمران خان کو ہٹا کر چیری بلاسم کو لے آئے تو سب معاف کردیا جائے گا، باہر سے سازش ہوئی اور یہاں کے میر جعفر اور میرصادق سازش کرتے ہیں، بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کردیا گیا ہے، لیکن اللہ نے ہماری قوم کی غیرت جگا دی ہے۔

اس ملک کو کرپٹ لیڈروں اور غداروں نے قوم کی خودداری کو ختم کردیا تھا، لیکن اللہ نے قوم کی غیرت کو جگا دیا، میں 26سال سے کوشش کررہا تھا، علامہ اقبال کی شاعری ایک چیز کیلئے تھی کہ قوم کو جگایا جائے۔ علامہ اقبال نے کہا تھا کہ اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہے پرواز میں کوتاہی۔ آج میں پاکستان کو ایک قوم بنتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان سارے اقتدار میں آگئے، میں نے سوچا فضل الرحمان دینی آدمی ہے وہ تعلیم کی وزارت لے گا، لیکن اس نے وزارت مواصلات سنبھالی جس میں پیسا بنے گا،اب یہ سارے چوروں کی کابینہ اس میں 60فیصد ضمانت پر ہیں، کسی نے 18قتل کیئے، شریف فیملی نے 40ارب کا حساب دینا ہے۔
زرداری نے کرپشن کا حساب دینا ہے۔ ایان علی کے پیسے بھی شامل ہیں، جبکہ مفرور مجرم نے ساری کابینہ کو لندن بلا لیا ہے، ساری کابینہ عوام کے پیسے پر لندن جارہی ہے۔ سارے پاکستانیوں نے فیصلہ کیا امپورٹڈ حکومت نامنظور،20مئی کے بعد اسلام آباد آنے کی کال دوں گا،پہلے سوچا تھا کہ 20لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے، لیکن اب لوگوں کو شعور دیکھا تو نمبر 25لاکھ پر چلا گیا ہے، چیری بلاسم کا بڑا بھائی نوازشریف اور بیٹی مریم نواز فوج کو برا بھلا کہتی ہے تو یہ بوٹ پالش کرتا ہے، شہبازشریف شرم کرو، تم کہتے ہیں عمران خان فوج کے خلاف باتیں کررہا ہے، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، مجھے ای سی ایل میں ڈالو میں باہر نہیں جانا چاہتا، میر جعفر وہ تھا جس نے سراج الدولہ سے غداری کی اور میر جعفر کواقتدار میں بٹھایا،شہبازشریف تم میر جعفر ہو، شہبازشریف کو غداری کے صلے میں وزیراعظم بنایا گیا۔
آصف زرداری جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو شہر کی طرف بھاگتا ہے، سندھ آرہا ہوں، سندھ کو آصف زرداری سے آزاد کرانا ہے، آصف زرداری تم اور تمہارا بیٹا تیار ہوجاؤ، تم سندھ کو لوٹا، لانچز کے ذریعے ڈالر بھر بھر کرکے دبئی بھیجے، میں نے تمہیں کہا تھا اقتدار سے نکل کر تمہارے لیے زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا، ادھر میں آفس میں قید تھا ، وزن بھی بڑھ گیا، اب میں عوا م میں آکر شکر ادا کرتا ہوں۔ ہندوستان نے600جعلی میڈیا ہاؤسز بناکر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔عمران خان اور فوج کو نشانہ بنایا گیا، دشمنوں کی کوشش ہے کہ پاکستان کے تین ٹکڑے کیئے جائیں، فوج اور پی ٹی آئی پاکستان کو اکٹھا رکھے ہوئے ہے، وہ پورے پاکستان کی جماعت ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر