کنزہ ہاشمی نے نامور اداکاراؤں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ورسٹائل اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنی جاندار اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب ٹیلی ویژن اور فلموں کی نامور اداکاراؤں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ جیو انٹرینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’دل آویز‘ میں کنزہ ہاشمی اپنے سینئر فنکاروں کی آنکھ میں آنکھ ملا کر شان دار پرفارمنس دے رہی ہیں، کنزہ ہاشمی کی مضبوط اداکاری نے ڈرامہ شائقین کے دل جیت لیے ہیں جس کے بعد اِنہیں اب صفِ اوّل کے فنکاروں کی فہرست میں شامل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔اس ڈرامے میں کِنزہ ہاشمی شوبز انڈسڑی کے نامور فنکار کاشف محمود اور جویریہ عباسی کے مدِمقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ڈرامہ سیریل کی ’دل آویز‘ کی 5 اقساط نشر ہو چکی ہیں جبکہ آج رات ناظرین اس کی چھٹی قسط دیکھ سکے گیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کنزہ ہاشمی جیو انٹرٹینمنٹ کی ٹیلی فلم ’روپوش‘ میں بھی بہترین اداکاری کر کے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا چکی ہیں، یہ ٹیلی فلم اب تک 125ملین بار دیکھی اور پسند کی جا چکی ہے۔ ٹیلی فلم ’روپوش‘ میں وہ عبداللہ کادوانی کے بیٹے ہارون کادوانی کے مدِمقابل نظر آئیں تھیں۔مستقبل قریب کی سُپر اسٹار کنزہ ہاشمی کی 7؍مارچ 1997ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ’صلہ اور محبت‘، ’مورے سیاں‘، ’منچلی‘، ’سنگھار‘، ’فریب‘، ’مورمحل‘، ’محبت تم سے نفرت ہے‘، ’تشنگی دل کی‘، ’دلدل‘، ’عشق تماشا‘، ’سیرت‘، ’گل و گلزار‘، ’حقیقت‘، ’اُڑان‘، ’مہلت‘ اور ’آزمائش‘ وغیرہ شامل ہیں۔ کنزہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ فی الحال میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں، شادی زندگی کا مقصد نہیں، میری شادی میں ابھی وقت ہے، جب وقت آئے گا تو شادی ہو جائے گی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ’ڈراموں میں پرفارمنس کو دل کش بنانے کے لیے میک اَپ اور جیولری میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی ہوں۔‘



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر