وزیراعلیٰ پنجاب کی گھی، آٹا، چینی چکن اور دیگر اشیاء کی قیمتیں کم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے گھی ، آٹا، چینی چکن اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشنز کے ساتھ مذاکرات کرکے قیمتوں میں کمی لائی جائے،ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو ازسرنو بحال کیا جائے، صوبے میں کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی ہدایت پرپنجاب میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو ازسر نو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے کہا کہ فوری طورپر فعال افراد پر مشتمل پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو نوٹیفائی کر کے متحرک کیا جائے۔شوگر،فلور،گھی اورپولٹری ایسوسی ایشنز کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کر کے قیمتوں میں کمی لائی جائے ۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے گھی ،آٹے ،چینی ،چکن اوردیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کیلئے جامع ایکشن پلان بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قابل عمل پلان کو جلد حتمی شکل د ی جائے اور دکانوں پر اشیاء کے نرخناموں کی فہرستیں نمایاں جگہوں پرآویزاں کی جائیں ۔ہمارا فوکس عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔پرائس کنٹرول کیلئے مربوط پالیسی کو حتمی شکل دی جائے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں۔سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث سفید پوش طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس کررہ گیا ہے ۔ہماری حکومت نے عوام کو مہنگائی سے ہر صورت ریلیف دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹیوں کو بھی ازسر نو فعال کیا جائے۔ صوبے میں کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے۔ ذخیرہ اندوزوں اورناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی۔انتظامیہ اور متعلقہ محکمے فیلڈ میں نکلیں اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے فعال انداز میں کام کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیزہے، عام آدمی کے مفادات کا پورا تحفظ کریں گے۔عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدار ت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیاگیا اوراشیائے ضروریہ کے نرخوں میں کمی کیلئے ضروری ہدایات جا ری کی گئیں۔اراکین پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان، سردار اویس لغاری، چوہدری محمد اقبال، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، رمضان صدیق بھٹی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ اسلام آباد سے ویڈ لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر