ملکہ برطانیہ 59 برس میں پہلی بار آج پارلیمنٹ سے افتتاحی خطاب نہیں کریں گی

لندن(نیشنل ٹائمز): ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم آج (منگل) پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میں عدم شرکت کی وجہ سے خطاب نہیں کریں گی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ملکہ برطانیہ 59 برس میں پہلی بار پارلیمنٹ سے افتتاحی خطاب نہیں کریں گی، ان کی جگہ ولی عہد شہزادہ چارلس خطاب کریں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق 96 برس کی ملکہ برطانیہ کو چلنے میں دشواری کا سامنا ہے اس لیے وہ تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔برطانوی ملکہ طویل عرصہ تخت پر براجمان رہنے والی دنیا کی تیسری شخصیت بن گئیںرپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کے افتتاحی سیشن میں ملکہ برطانیہ کے اعزاز میں تخت خالی رہے گا جبکہ ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ ان کے بیٹے شہزادہ ولیم بھی پارلیمنٹ میں ہوں گے۔واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ نے 1959 اور 1963میں بھی شہزادہ اینڈریواورشہزادہ ایڈورڈکی پیدائش کےوقت پارلیمنٹ سے خطاب نہیں کیا تھا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر