عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد کابینہ ڈویژن کے غیر آئینی نوٹیفکیشن کو مسترد کردیا

لاہور (نیشنل ٹائمز )سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کابینہ ڈویژن کے غیر آئینی نوٹیفکیشن کو مسترد کرتاہوں ۔تفصیلات کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کا کہناتھا کہ صدر پاکستان نے وزیراعظم کی سمری مسترد کی ، سمری مسترد ہونے کے باوجود نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے ،جسے میں مسترد کرتا ہوں ،آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے جلد آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کروں گا ۔ انشاءاللہ۔

یاد رہے کہ کابینہ ڈویژن نے گورنر پنجاب عمر سرفراز کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، عمر سرفراز چیمہ کو گورنر کے عہدے سے ہٹانے کے بعد اب سپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔دوسری جانب نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ گورنر نہیں رہے ، ان کو سکیورٹی نہیں دی جا رہی ، اگر عمر سرفراز چیمہ گورنر ہاوس آئے تو انہیں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

دوسری جانب اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ گورنر پنجاب کو کابینہ ڈویژن ہٹا سکتی ہے ، قانون نے کابینہ ڈویژن کو گورنر کو ہٹانے کا اختیار دیا ہے۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ وزیراعظم نے متعدد بار صدر کو گورنر کوہٹانےکالکھا تھا۔ ای سی ایل کے رولز میں تبدیلی کے بعد ہزاروں افراد کو ریلیف ملا، نواز شریف سمیت دیگر کی اپیلوں پرقانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر