سری لنکا میں مستعفی وزیراعظم کا گھرنذر آتش، جھڑپوں میں 5افراد ہلاک

کولمبو: (نیشنل ٹائمز)سری لنکا میں جاری پرتشدد ہنگاموں میں 5 افراد ہلاک اور190 زخمی ہوگئے۔ مشتعل مظاہرین نے مستعفی وزیراعظم کا گھر نذر آتش کردیا۔ہنگاموں کو روکنے کے لئے ملک بھرمیں کرفیو نافذ کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں سنگین معاشی بحران پرحکومت کیخلاف احتجاج وزیراعظم راجا پاکسے کے استعفے کے بعد بھی جاری ہے۔ سابق وزیراعظم کے حامیوں اورمخالفین کے درمیان جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک اور190 زخمی ہوگئے۔مشتعل مظاہرین نےکرونیگالا شہر میں راجا پاکسےکا آبائی گھر نذر آتش کردیا ۔ کولمبو کے نواحی علاقے میں سابق وزیر اور حکومتی جماعت کے 2 اراکین پارلمینٹ کے گھر جلادیے گئے۔مظاہرین مستعفی وزیراعظم راجا پاکسےکے بھائی اور سری لنکا کے صدرگوتابایا راجا پاکسے سے بھی استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں اوران کے دفتر کے باہر ایک ماہ سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔سری لنکا بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے۔ حکومت کے پاس تیل کی درآمدکے لیے غیر ملکی کرنسی کی قلت ہے اور تیل کی کمی کے باعث بجلی کی بھی شدید کمی کا سامنا ہے۔ شہری پیٹرول اور ایندھن کے لیے گھنٹوں قطار میں لگنے پر مجبور ہیں۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر