اورنج لائن منصوبہ: وزیراعلیٰ کی اسی ماہ بسیں چلانے کی ہدایت

کراچی(نیشنل ٹائمز): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رواں ماہ کے آخر تک اورنج لائن منصوبے پر بسیں چلانے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت بی آر ٹیز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن، مرتضیٰ وہاب ، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اوردیگر افسران بھی شریک ہوئے۔شرجیل میمن نے دوران اجلاس بتایا کہ بی آر ٹی اورنج لائن پر بریفنگ لی ہے، اورنج لائن کے کچھ سول ورکس رہتے ہیں، 20 بسوں کے لیے ایس آئی ڈی سی ایل کو ادائیگی کی جاچکی ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی اورنج لائن 3.8 کلومیٹر کا کوریڈور ہے جس پر 5 بس اسٹیشنز ہیں،کوریڈور پر 8 گیٹ ہیں جو کچھ دنوں میں لگ جائیں گے، اورنج ل کوریڈوراورنگی سےنارتھ ناظم آباد تک ہے، انفرااسٹرکچر 95 فیصد مکمل ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ مئی کے آخری ہفتے تک اورنج لائن مکمل ہونی چاہیے اور اس مہینے کے اختتام پر اس پر بسیں چلنی چاہئیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر