پی ٹی وی سپورٹس کے ٹھیکوں میں اربوں روپے من پسند کمپنیوں کو دیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پی ٹی وی ؒسپورٹس کے ٹھیکوں میں اربوں روپے من پسندکمپنیوں کو دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اربوں روپےکے نقصان، قاعدے قانون کی خلاف ورزیوں پرکارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق محکمانہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق من پسند کمپنیوں کوخلاف ضابطہ ٹھیکے دیے گئے، من پسند پارٹیوں کے ٹیکس بھی معاف کیے گئے، قومی خزانے اور خسارے کا شکار پی ٹی وی کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے براہ راست حکم پر غیرقانونی کام کیے گئے، پی ٹی وی اسپورٹس کے ٹھیکے دینے کے وقت وزیر اطلاعات فواد چوہدری تھے۔

پی ایس ایل 7، 8 اور ورلڈکپ کے ٹھیکوں میں مالی اور قانونی جرائم کا ارتکاب کیا گیا، پیپرا رولز، پی ٹی وی بورڈ کے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی گئیں، ٹھیکوں کی بولی کا عمل نقائص سے بھرپور اور غیر شفاف تھا۔جائز بولیاں دینے والوں کو غیر شفاف طریقے سے دانستہ طور پر مسابقتی عمل سے باہر کیا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشکوک، مینوپلیٹڈ طریقہ کار اپنانے سے پی ٹی وی کو بھاری مالی نقصانات ہوئے،تمام کمپنیوں کو مقابلےکا منصفانہ ماحول فراہم نہیں ہوا، اس عمل سے پی ٹی وی کو بھاری مالی نقصانات ہوئے۔

قواعد کے برعکس پی ٹی وی سپورٹس کے کنٹریکٹس دینے اور اربوں روپے کی ادائیگیوں پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، ایف آئی اے نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سمیت دیگر اہم شواہد اور ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، ایف آئی اے نے پی ایس ایل کے ٹھیکوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر