روس کا یوکرین کے اسکول پر مبینہ بم حملہ، 60 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یوکرین کے علاقے لوہانسک کے ایک گاؤں میں روس نے مبینہ طور پر اسکول کی عمارت کو بم حملے سے تباہ کردیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لوہانسک کے گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے گاؤ ں بلوہوریوکا میں ایک اسکول پر روس کی بمباری میں دو افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ملبے تلے دبے 60 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔گورنر کے مطابق روس نے ہفتے کی دوپہر اسکول پر بم گرایا،اسکول میں تقریباً 90 افراد پناہ لیے ہوئے تھے جس میں 30 افراد کوبچالیا گیا جن میں 7 افراد زخمی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ روسی بم حملے میں اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔دوسری جانب روس کی طرف سے اس مبینہ بم حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر