شنیرا کے کزن نے 5 ہفتے بعد سمندر سے اپنی شادی کی انگوٹھی ڈھونڈ لی؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم کے کزن نے 5 ہفتے بعد سمندر سے اپنی شادی کی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے اپنے کزن کی تصویر شیئر کی جس میں ساحل سمندر پر ہیں اور اُن کے ہاتھ میں ایک انگوٹھی اور دھات تلاش کرنے والا آلہ موجود ہے۔شنیرا نے اپنے کزن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ’میرے کزن نے اس موسم گرما میں وکٹوریہ کے ایک ساحل پر اپنی شادی کی انگوٹھی کھو دی تھی۔‘سابق کرکٹر کی اہلیہ نے لکھا کہ’میرے کزن نے اپنی اہلیہ کے لیے نئی انگوٹھی خریدنے کے بجائے دھات پکڑنے والا آلہ خریدا۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’میرے کزن نے اپنی اہلیہ اور اپنے 3 بچوں کی والدہ سے محبت کی خاطر ہمت نہیں ہاری اور 5 ہفتے کے بعد وہی کھوئی ہوئی انگوٹھی سمندر کی گہرائی سے ڈھونڈ نکالی۔‘شنیرا اکرم کے کزن کی کوششوں کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر