لاہور(نیشنل ٹائمز)عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ بھی طلاق لینے عدالت پہنچ گئیں اور تنسیخِ نکاح، 11 کروڑ روپے سے زائد حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کردیا۔دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، عامر لیاقت جیسے دکھتے ہیں ویسے بالکل نہیں ہیں۔دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، عامر لیاقت نشہ کرکے تشدد کرتے تھے۔عدالت نے عامرلیاقت حسین کو 7جون کیلئے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ دانیہ شاہ نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت حق مہر کے 11 کروڑ روپے، گھر اور زیورات کی ادائیگی کا حکم دے۔دانیہ شاہ کا الزام ہے کہ عامر لیاقت چھوٹے سے کمرے میں رکھتے تھے، تنسیخ نکاح سمیت دیگر مقدمات دائر کر دیے ہیں۔
عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ بھی طلاق لینے عدالت پہنچ گئیں



