رانا ثنا اللہ کو جوکرنا ہے کرلیں، ہمارا کوئی خون ریزی کا ارادہ نہیں، عمران اسماعیل

لاہور(نیشنل ٹائمز)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہونے جارہا ہے جس کی پوری تیاری ہوچکی ہے۔سابق گورنر سندھ اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کی جس میں عمران اسماعیل نے کہا کہ آج امریکی وزیر خارجہ کے ٹیلی فون پر بلاول بھٹو اچھل رہے ہیں، یہی تو سازش تھی جس کا حصہ لوگ بنے، کچھ دانستہ اور کچھ غیر دانستہ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی قیادت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہونے جارہا ہے۔ مارچ کا پورا پروگرام بن چکا ہے، جن جن لوگوں نے مسائل کھڑے کئے ان کو سامنے لائیں گے۔ سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کاکہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کو جوکرنا ہے کرلیں، ہمارا کوئی خون ریزی کاارادہ نہیں،ہمارا حقیقی آزادی مارچ ملک کو غلامی سے آزاد کرانے کا مارچ ہے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وڈیو والی نانی کا ہمیشہ یہی وتیرا رہا ہے، کہتی ہیں سوئمنگ پول کی وڈیو ہے، وڈیو ہے تو سامنے لائیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو وارننگ دی تھی کہ لانگ مارچ میں انتشار اور افراتفری کی منصوبہ بندی ہوئی تو گھرسےنہیں نکلنے دوں گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ مسجد نبوی واقعے پرمذہبی طبقہ سراپا احتجاج ہے، اس واقعے میں ملوث لوگوں کی شناخت ہوگئی ہے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر