یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالیں اور کوکنگ آئل سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور(نیشنل ٹائمز)یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال، بیسن اور کھجور پرسبسڈی ختم کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ دالوں کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد دال ماش 278 اور دال مونگ 170 روپے فی کلو ہوگئی ہے جب کہ بیسن کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کیاگیا ہے جس سے بیسن اب 170 سے 190 روپے کلو ہوگیا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈ کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ ہواہے جب کہ مختلف برانڈ کا فی لیٹر دودھ بھی 20 روپے مہنگا ہوا ہے۔نوٹیفکیشن کےمطابق مختلف برانڈ کے 1500 ملی لیٹر کے شربت کی بوتل 51 روپے تک مہنگی ہوئی ہے اور 190گرام چائےکی پتی کی قیمت میں 12 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر