لانگ مارچ میں انتشار ہوا تو گھر سے نہیں نکلنے دوں گا: رانا ثنا کی پی ٹی آئی کو وارننگ

لاہور(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو وارننگ دی ہےکہ لانگ مارچ میں انتشار اور افراتفری کی منصوبہ بندی ہوئی تو گھرسےنہیں نکلنے دوں گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ مسجد نبوی واقعے پرمذہبی طبقہ سراپا احتجاج ہے، اس واقعے میں ملوث لوگوں کی شناخت ہوگئی ہے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبرنے اسلام آباد پولیس کے افسر سے رابطہ کرکے مجھ پرکیس کرنےکے منصوبے سے آگاہ کیا، پولیس افسر نے انکار کیا تو اے این ایف سے مینج کروایا گیا، اگرمیں نے اتنے قتل کیے ہیں تو میرے خلاف ہیروئن کا جھوٹا کیس کیوں بنایا؟انہوں نے عمران خان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی حرکتوں سے بازآئیں، آپ اپنےکارکنوں کو سیاسی قائدین کے خلاف اکساتے رہے تو آپ بھی ردعمل سے نہیں بچ سکتے، اگر باز نہ آئے تو ہمیں اپنے کارکنوں کوکہنا پڑے گا کہ کہیں بدتمیزی ہو تو ان کوپکڑیں اورمرمت کریں، اپنے کارکنوں کی مرمت کروانا چاہتے ہیں توکروالیں لہٰذا سیاسی قائدین کی عزت کریں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کہتے تھے جیل ان کا سسرال اورہتھکڑی زیور ہے، شیخ رشید جیل آپ کا سسرال ہے تو سسرال جانے سے گھبراتے کیوں ہو؟ انہوں نے عدالت میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دے رکھی ہے جس میں کہا ہے کہ انہیں گرفتاری کا ڈر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہتےہیں لانگ مارچ خونی لانگ مارچ ہوگا، اگرتم نےلانگ مارچ پرامن ہونےکا نہ کہا تو تمہیں گھرسے نکلنے نہیں دوں گا، تم لوگوں کو آگ لگانے کی ترغیب دے رہے ہو، انتشار،افراتفری کی منصوبہ بندی کروگےتو تمہیں گھرسےنہیں نکلنے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوامی فلاح کا کوئی کام نہیں کیا جب کہ عثمان بزدار صرف نام کے وزیراعلیٰ تھے، ان کو فرح کے ذریعے حکم دیا جاتا تھا۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے ساتھ حادثے کا ملزم گرفتار ہے اور اس کا تعلق (ن) لیگ سے نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر