عمران خان جیسا نالائق وزیراعظم پہلے کبھی نہیں آیا، سعید غنی

لاہور(نیشنل ٹائمز)سندھ کے وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان جیسا نالائق وزیراعظم پہلے کبھی نہیں آیا، انہوں نے اپنی نالائقیوں سے معیشت، بےروزگاری اور مہنگائی کو یہاں تک پہنچایا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں چینی، کھاد اور ادویات کا اسکینڈل آیا، وہ ملک کے تعلقات دیگر ملکوں سے خراب کررہے ہیں، یہ اپنی نااہلی بچانے کے لئے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگاناچاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور سابق ڈپٹی اسپیکر نے آئین کو پامال کیا ہے، نہیں معلوم کہ حکومت کیا کرتی ہے مگر کارروائی ہونی چاہیے۔حکومت گرانے کے منصوبے کا علم گزشتہ سال جولائی میں ہی ہوگیا تھا، عمران خان ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی میں ان کو عدم اعتماد کا پتا تھا، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم میں اختلاف ہی عدم اعتماد اور استعفوں پر ہوا، عدم اعتماد جب جمع ہوا تو سابق وزیر اعظم نے شکر ادا کیا، انہوں نے کہا تھا کہ میرے پاس ٹرمپ کارڈ اور سرپرائز ہے، ان کو ہٹانے کے لیے آئین کو مکمل فالو کیا گیا۔سعید غنی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی کراچی آمد پر استقبال کا پلان بنایا تھا، کچھ وجوہات کی بنا پر اس پروگرام میں کئی بار تبدیلی کی گئی، 15 مئی کو ایک بڑا اجتماع کریں گے جس سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مسجد نبویﷺ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر