لاہور(نیشنل ٹائمز)روس کی خاتون صحافی کو سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی شرٹ پسند آگئی۔کیٹ روبن سن نامی خاتون صحافی نے عمران خان کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔یہ تصویر اُن کے حالیہ پوڈ کاسٹ کے دوران لی گئی تھی جس میں عمران خان نے سُرخ رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کی تھی۔روسی صحافی نے عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’مجھے ان کی شرٹ بہت پسند آئی ہے۔‘واضح رہے کہ اسی پوڈ کاسٹ میں دی گئی عمران خان کی گدھے سے متعلق مثال سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ’میرا برطانیہ میں ویلکم کیا گیا لیکن میں نے اسے کبھی اپنا گھر نہیں سمجھا کیونکہ میں پاکستانی تھا اور ہم چاہے کچھ بھی کرلیں انگریز نہیں بن سکتے۔‘اُنہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’جیسے گدھے پر لکیریں ڈالنے سے وہ زیبرا نہیں بن جاتا، وہ گدھا ہی رہتا ہے۔‘پاکستان سمیت بھارت میں بھی عمران خان کا یہ ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے۔
روسی خاتون صحافی کو عمران خان کی کیا چیز پسند آئی؟



