عمران خان جب بےفیض ہوگیا توحکومت دھڑام سے گرگئی،مریم نواز

فتح جنگ(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم کو لنگرخانوں پر لگایا اور خود توشہ خانے کو لوٹتے رہے۔مریم نواز نے کہا کہ فتح جنگ تک بھی فرح خان کےقصےپہنچ چکےہیں،فرح خان کادوسرانام عمران خان ہے، عمران خان نےکبھی اپنی بہن علیمہ باجی کیلئےبیان نہیں دیا، عمران خان فرح خان کوبچانےکیلئےٹی وی پرآکرکہتےہیں کہ اس نےکچھ نہیں کیا۔

فتح جنگ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی جان عمران خان سےچھوٹ گئی،عوام کودن رات کام کرنےوالاشہبازشریف جیسالیڈرمبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی حکومت جانےکااتنادکھ نہیں ،جتنادکھ شہبازشریف کےوزیراعظم بننےپرہے،عمران خان اب اس تکلیف کی عادت ڈال لو، آنے والا دورنوازشریف اورمسلم لیگ ن کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس نےخود پوری زندگی بوٹ صاف کیےہوں انہیں اس کےعلاوہ کچھ نظرنہیں آتا،عمران خان نے4سال انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا نہ خودکام کیانہ کسی کوکام کرنےدیا۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدارجب وزیراعلیٰ بناتوکہامیرےگاوَں میں بجلی نہیں، وہ جب رخصت ہواتوپورےپنجاب میں بجلی نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوکرسی جانےکااتناغم لگاہےکہ دماغی توازن کھوبیٹھاہے، کبھی جعلی خط دکھاتاہےکبھی سازش کاالزام لگاتاہے، پہلےکہاخط مارچ میں آیا،گزشتہ رات کہاکہ پچھلےسال سےسازش ہورہی تھی، عمران خان اب باقی زندگی خط دکھاکرپیسےمانگتارہےگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر