جکارتہ (شِنہوا) جنوری میں گر کر تباہ ہونے والے انڈونیشیا کے سری وی جایا ایئر کے مسافر بردار طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر (سی وی آر) بدھ کے روز تلاش کر لیا گیا ہے۔قومی تلاش اور امدادی دفتر کے ترجمان یوسف لطیف نے شِنہوا کو بتایا کہ اس سے تفتیش کاروں کو حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے میں اہم مدد مل سکتی ہے ، اس حادثے میں طیارے کے تمام 62سوار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
انڈونیشیا کے حادثے کا شکار ہونے والے سری وی جایا ایئر کےطیارہ کا سی وی آر مل گیا



