وزارت آئی ٹی نے ڈپٹی گورنر ایس بی پی کو خط لکھ دیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ ٹیلی کام آلات پر 100 کیش مارجن کی شرط ختم کی جائے۔خط کے متن میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک کی کیش مارجن شرط ٹیلی کام آپریٹرز کی پیشرفت متاثر کر رہی ہے، واضع ہو کہ درآمد کئے جانے والے ٹیلی کام آلات نہ ملک میں بنتے ہیں نہ یہ پرتعیش اشیاء ہیں۔وزارت آئی ٹی کے خط میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے فیصلے سے 90 فیصد ٹیلی کام آلات کی درآمد متاثر ہورہی ہے، فیصلے سے آپریٹرز کے مالی وسائل، سسٹم اپ گریڈیشن اورٹیلی کام توسیعی منصوبے منفی اثرلیں گے۔خط کے متن کے مطابق سو فیصد کیش مارجن شرط سے آئی ٹی وژن اور ایکسپورٹس اہداف کا حصول مشکل ہوگا، ٹیلی کام کوریج، کوالٹی اور صارفین کی استطاعت متاثر ہوگی۔وزارت آئی ٹی کے خط میں کہا گیا کہ فیصلہ کا ایز آف ڈوئنگ بزنس اور سرمایہ کاری پر منفی اثر ہوگا، اسٹیٹ بینک سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست ہے، ٹیلی کمیونیکیشن صارفین کا مفاد حکومت کی ترجیح ہے۔خط میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک نے 7 اپریل کو177 اشیاء کی درآمد پر 100 فیصد کیشن مارجن شرط عائد کی تھی۔ کیش مارجن درآمدی اشیاء کی سو فیصد پیشگی ادائیگی کی شرط ہے۔اسٹیٹ بینک نے 31 دسمبر2022 تک بینکوں کو پیشگی ادائیگی وصول کرنے کا پابند کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک فیصلے کی نگرانی سو فیصد ادائیگی کے ماہانہ ریکارڈ سے کررہا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر