نا اہلی ریفرنس، پی ٹی آئی کےمنحرف ارکان نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکانِ قومی اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کے کیس کی سماعت کے دوران کئی منحرف ارکان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جواب جمع کرا دیے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت 3 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔نور عالم خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ نور عالم خان کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا اور استدعا کی کہ ہمیں جواب کا جائزہ لینے کا وقت دیا جائے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمیں تو لگ رہا تھا کہ منحرف ارکان کے وکلاء وقت مانگیں گے۔دوسری جانب منحرف ارکان فرخ الطاف، عاصم نذیر، افضل خان دھاندلہ، نواب شیر وسیر اور راجہ ریاض نے بھی جواب جمع کروا دیے۔چیف الیکشن کمشنر نے فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کل دونوں فریقین کے دلائل سنیں گے۔منحرف ارکان کے وکیل نے کہا کہ اگر جواب الجواب آیا تو تیاری کے لیے وقت درکار ہو گا۔الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر