موٹروے پر شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی دوسری گاڑی کی شناخت ہو گئی ،ڈرائیور کا بیان ریکارڑ کر لیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)پولیس نے موٹر وے ایم ٹو پر رہنما پی ٹی آئی شہباز گِل کی گاڑی سے ٹکرانے والی دوسری گاڑی کا پتہ لگا کر ڈرائیور کا بیان ریکارڈ کرلیا۔پولیس کے مطابق شہباز گِل کی گاڑی سے ٹکرانے والی دوسری گاڑی مرید کے کہ رہائشی طاہر نذیر کی ہے، حادثے کا شکار کار اور ڈرائیور وجاہت علی کو تھانہ مریدکے لایا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ طاہر نذیر نے گاڑی وجاہت علی کو کرائے پر دی تھی اور اسلام آباد جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔حادثے کے وقت گاڑی وجاہت علی چلا رہا تھا، اپنے بیان میں ڈرائیور نے بتایا کہ حادثے کی جگہ رکا تھا، تاہم شہباز گِل کو گاڑی سے نکلتے دیکھا تو ڈر کر بھاگ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور وجاہت سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ جائے حادثہ کے شواہد اور وجاہت علی سے تفتیش کے مطابق یہ ایک عام کار حادثہ ہے،جو ڈرائیور وجاہت علی کی غفلت کے باعث پیش آیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گِل کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی، شہباز گِل نے واقعے کو میڈیا میں ایک قاتلانہ حملےکا رنگ دے کر پروپیگنڈہ کیا ہے۔پولیس کے مطابق وجاہت علی کو دائرہ اختیار کے باعث تفتیش کیلئےحافظ آباد پولیس کے سپرد کیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر