وزیر اعظم شہبازشریف کا ابو ظہبی کے ولی عہد کو ٹیلیفون، معاشی وفد بھیجنے پر شکریہ ادا کیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم شہباز شریف نے ابو ظہبی کے ولی عہد کو ٹیلیفون کیا اور معاشی وفد بھیجنےپر ان کا شکریہ ادا کیا،وزیراعظم نے ولی عہد کو اولین فرصت میں پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زائد النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، وزیر اعظم نے شہزاد ہ محمد اور متحدہ عرب امارات کے عوام کو عید کی مبارکباد دی ، وزیر اعظم نے امارتی عوام کے امن و خوش حالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دورہ یو اے ای کے دوران پرتپاک استقبال اور میزبانی پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

دوران گفتگو دونوں برادر ممالک کے درمیان طویل المدتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ، وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان یو اے ای کے ساتھ تجارت،سرمایہ کاری و دیگر امور پر تعاون کا خواہاں ہے۔اس موقع پر ابو ظہبی کے ولی عہد نے وزیراعظم کو عید کی مبارکباد اورخیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر