اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری چیئرمین تحریک انصاف کی ممکنہ فیک ویڈیوز کے معاملے پر برس پڑیں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیریں مزاری نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) ایک بار پھر اپنے پرانے بھونڈے طریقوں پر واپس آچکی ہے، اس بار انہوں نے غیر ملکی ٹیکنالوجی کے ذریعے عمران خان کے خلاف نازیبا ویڈیوز تیار کی ہیں۔ یہ( ن) لیگ کی پالیسی کا بنیادی جزو ہے، آپ کو یاد نہیں کہ انہوں نے بے نظیر بھٹو کی جعلی تصاویر جہازوں کے ذریعے پھنکوائی تھیں، اب یہ دوبارہ وہی کچھ کرنے جا رہے ہیں۔
So PMLN upto it's old dirty tricks again this time using foreign tech cos to create fake scandalous videos against IK protected by Dark Shadows Invisible cloak.This is integral part of their policy. Remember photoshopped pics of BB air-dropped as pamphlets? Now at it again.
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) May 3, 2022
انہوں نے شہباز شریف کو “کرائم منسٹر” اور امریکی سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جو بھی کرلیں اب لوگ امپورٹڈ حکومت کے خلاف کھڑے ہوچکے ہیں، ریاست واضح کرے کہ وہ قوم یا امریکہ کی رجیم چینج کی سازش میں سے کس کے ساتھ کھڑی ہے؟



