شیخ رشید کی ملک میں خانہ جنگی کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید جیسے لوگ معاشرے میں فتنہ اور خانہ جنگی کے حالات پیدا کرتے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کو جواب دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کی ملک میں خانہ جنگی کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔ سستی شہرت کیلئے اوٹ پٹانگ گفتگو سے عوام گمراہ نہیں ہوں گے، پوچھتا ہوں کہ شیخ رشید کو گرفتاری کا خوف نہیں تو ضمانت قبل از گرفتاری کیوں کرارہے ہیں؟

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مسجد نبوی واقعے کا ماسٹر مائنڈ شیخ رشید ہے، جس نے جدہ کے ہوٹل میں پی ٹی آئی عہدیداروں کے ساتھ مل کر سازش تیار کی۔ اپنی خود غرضی اور ہوس میں تم نے تو اپنے بھتیجے کو بھی نہیں بخشا، تمہارا بھتیجا تمہاری سازش کی وجہ عید جیل میں کاٹ رہا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن نے آئینی اور قانونی طریقے سے عمران نیازی کو اقتدار سے رخصت کیا، عمران نیازی کے پاس اختیار تھا، اسمبلیاں توڑ کر نئے الیکشن کرادیتے۔ آج حکومت اور ریاستی اداروں سے الیکشن کی بھیک کیوں مانگتے ہو؟ الیکشن کا موزوں ترین وقت کون سا ہے یہ فیصلہ اب ہم نے کرنا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ خزانے کو لوٹنے اور ملک کو معاشی بانجھ کرنے کا حساب لئے بغیر الیکشن نہیں ہوں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر