ڈیپ فیک ویڈیوز کے الزامات، مریم نواز بھی میدان میں آگئیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تحریک انصاف کی جانب سے خود پر ڈیپ فیک ویڈیوز تیار کرانے کے الزامات پر ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل ” پی ٹی آئی” پر ڈیپ فیکٹ ویڈیوز کی آگاہی کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا گیا “مریم نواز جس کی وجہ شہرت جعلی رسیدیں،جعلی ٹرسٹ ڈیڈ اور جعلی خط ہے اب اطلاعات ہیں کہ اس نے DeepFake# ٹیکنالوجی کے ذریعے کئی اہم سیاسی شخصیات کی جعلی ویڈیوز بنوا کر کردار کشی کی منصوبہ بندی کر چکی ہے۔ مگر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ذلت اسی کا ہی مقدر ہو گا۔”

اس ٹویٹ کے جواب میں مریم نواز نے کہا “مجھے علم نہیں یہ ڈرامہ آپ کیوں کر رہے ہیں مگر باوجود اسکے کہ عمران خان نے مجھے دو بار جیل میں ڈالا،سزائے موت کی چکی میں رکھا،میں نا کردار کُشی پر یقین رکھتی ہوں نا ذاتی انتقام پر۔انسان کی ذاتی ونجی زندگی اسکا اور اللّہ ربّ العزت کا معاملہ ہے۔برائے مہربانی مجھے اس گند سے دور رکھیے۔”

ایک لیگی کارکن نے مریم نواز سے سوال کیا کہ وہ ان الزامات پر ایف آئی اے سے رجوع کیوں نہیں کرتیں؟ اس پر لیگی رہنما نے کہا کہ وہ ایف آئی اے سائبر کرائم کو اس کا نوٹس لینے کی تحریری درخواست دیں گی۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر