میری جان کو خطرہ ہے‘ تھانے میں 7 لوگوں کے نام دے کر آیا ہوں ؛ شیخ رشید احمد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے‘ تھانے میں 7 لوگوں کے نام دے کر آیا ہوں ، میں نے تمام اہم لوگوں کو درخواستیں دے دی ہیں ، میں نے وقت سے پہلے لکھ کر دے دیا ہے کہ یہ ذمہ دار ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے، یہ رانا ثنا اللہ کے ذریعے گند ڈالنا چاہتے ہیں ، عابد شیر علی کا والد کہتا ہے رانا ثنا اللہ نے 18 قتل کیے ، ایف آئی آرز پڑھیں ، ساری ایف آئی آرز رانا ثنااللہ نے خود لکھوائی ہیں ، عمران خان اور فواد چودھری کا نام ایف آئی آر میں دیا ہے ، میرا نام تو انہوں نے دینا ہی دینا تھا ، میں ڈرنے والا نہیں ، ہتھکڑی زیور اور جیل سسرال ہے ، میں نے ان کو مدد کرنے کے لیے بتایا کہ آپ کے حالات خراب ہیں ، میں پھر انہیں بتا رہا ہوں کہ لوگ انہیں انڈے ماریں گے ۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ دنیا میں کوئی باپ بیٹا ایسا نہیں جن پر فرد جرم لگنی تھی وہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ ہیں ، عدلیہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ عدلیہ انصاف کرے ، سارا بوجھ عدلیہ پر آنے والا ہے ، یہ تحریک سے پہلےشیخ رشید اور عمران خان کو جیل بھیجنا چاہتے ہیں ، مائیں بہنیں اس طرح نکلیں گی کہ لوگوں کا سمندر نہیں سنبھالا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں تو پہلے کہتا تھا ن سے ش نکلے گی ، اس وقت تو ش کی حکومت ہے ، میں نے پشاور میں کہا لوگوں نے انہیں گالیاں دینی ہیں ، رات بھی میرے پیچھے لوگ لگائے رکھے ۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوگ عمران خان کی کال پر آ رہے ہیں ، مقتدر حلقے کبھی خاموش نہیں رہتے، ان کی آنکھیں اور کان کھلے ہیں ، ہمیں سامراجیوں نے نکالا اور ان کے لوکل ہینڈلر نواز شریف اور ان کی پارٹی کے لوگ بکے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر