کابل(نیشنل ٹائمز)امیر طالبان ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ دوسری بار منظر عام پر آگئے اور افغانستان کے صوبے قندھار میں عید الفطر کے اجتماع سے مختصر خطاب کیا۔افغان میڈیا کے مطابق ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد یہ پہلی عید تھی جس کی سب سے خاص بات عید اجتماع میں امیر طالبان کی شرکت تھی۔ امیر طالبان ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ اپنی جماعت کے اقتدار میں آجانے کے باوجود سیاسی اور سماجی منظر نامے میں آنا پسند نہیں کرتے اور اب تک صرف دو مرتبہ منظر عام پر آئے ہیں۔
امیر طالبان ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ دوسری بار منظر عام پر آگئے



