کراچی / اسلام آباد (30 اپریل 2022) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین و پاکستان کے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب تک مزدوروں کے حالات نہیں بدلیں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی / اسلام آباد (30 اپریل 2022) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین و پاکستان کے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب تک مزدوروں کے حالات نہیں بدلیں گے، ملک میں پائیدار ترقی کا خواب نامکمل رہے گا۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقعے پر پاکستان کے تمام محنت کش طبقات کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں محنت کشوں کے حقوق تسلیم کرنے اور وسعت دینے کے حوالے سے ہمیشہ اگلی صفوں میں رہی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریئے و منشور کی اساس محنت کشوں کی بھبود و ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا پیش کردہ 1973ع کا آئین محنت کشوں کو منصفانہ اجرت، ان کی جانوں کی حفاظت اور روزگار دینے والوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے پیش کردہ لیبر پالیسی آج بھی ملک کے مزدوروں کے حقوق کے لیئے کسوٹی کا درجہ رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بینظیر امپلائیز اسٹاک آپشن اسکیم (BESOS)، 2013-18 کے دوران حکومت سندھ کی پیش کردہ پہلی صوبائی سہ فریقی مزدور پالیسی،اور بے زمیں کاشتکاروں کو زرعی قطعات کا مالک بنانا عوامی حکومتوں کی جانب سے کیئے گئے دیگر بیشمار میں سے چند اقدامات ہیں۔ پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ نے موجودہ اتحادی حکومت کی جانب سے کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے ماہانہ کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ سلیکٹڈ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں سے قومی معیشت کی سانسیں اُکھڑ چکی اور غریبوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔ ایسے مشکل حالات میں پاکستان پیپلز پارٹی محنت کشوں کے مفادات کے تحفظ اور انہیں رلیف دلوانے کے لیئے میدان میں کھڑی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے تمام مزدوروں اور ٹریڈ یونینز کو یقین دلایا ہے کہ ان کی جماعت شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریئے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے کی پیروی کرتے ہوئے، پاکستان کے محنت کشوں کی وکیل اور محافظ کا کردار نبھاتی رہے گی۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر