عثمان بزدار کی کابینہ اجلاس کی طلبی پر خوشی ہوئی ، آرٹیکل 6 کے تحت بننے والے کیس کی چارج شیٹ میں اضافہ ہو گیا ، عطا تارڑ

لاہور (نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ عثمان بزدار کی جانب سے کابینہ کا اجلاس طلب کرنے کے فیصلے پر خوشی ہوئی ، آرٹیکل 6 کے تحت بننے والے کیس کی چارج شیٹ میں اضافہ ہو گیا۔ لاہو رمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ حمزہ شہباز آج سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے آئین ، قانون اور عدالت کے حکم کے عین مطابق حلف لیں گے ، سپیکر قومی اسمبلی گورنر ہاؤس پہنچ چکے ہیں اور یہ کہتے ہیں ہمیں کورٹ کے آرڈر کو نہیں ماننا ۔ عطا تارڑ نے سردار عثمان بزدار کے کابینہ اجلاس پر کہا کہ میں انہیں تجویز کروں گا کہ یہ مختلف شہروں میں جا کر علامتی کابینہ کے اجلاس کریں ، ویسے بھی آج کل لوگوں کے پاس تفریح کیلئے چیزیں کم ہیں ، پرویز الہی بھی اداکاری کر لیتے ہیں ، ان کی ویڈیوز پر ملین ویوز آئی ہیں ، اس سرکس میں انہیں بھی شامل کر لیں تو پذیرائی ملے گی ۔ اپنی کابینہ ہی کیوں اس سے پچھلی ہماری 2013 کی کابینہ بھی بحال کر لیں ، سارے منسٹرز اکٹھے ہو کر اجلاس کر لیں گے ۔عطا تارڑ نے کہا کہ گورنر نے چار دن کی گورنری کے پیچھے اپنا ایمان بیچا ، حلف سے رو گردانی کی ، جب ایف آئی اے کے تحت مقدمہ چلے گا تو ان کی ساری ویڈیوز بطور ثبوت چلیں گی ، عثمان بزدار بھولو بادشاہ ہے ، چابی بھریں تو چل پڑتا ہے ، انہوں نے وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے ساتھ بیٹھ کر انتخاب میں حصہ لیا ، کابینہ اجلاس کیلئے اسمبلی کا نوٹیفکیشن کہاں ہے جس کے تحت اجلاس بلایا گیا۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر