عمران خان کی انا پاکستان کو انتہائی تاریک راستے پر لے جا رہی ہے: آصفہ بھٹو

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف اور اُن کے وفد پر مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی کیے جانے پر واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مسجد نبوی ﷺ میں سینئر وزراء پر شرمناک حملے کی مذمت کرتی ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کی بڑھتی ہوئی انا کو تسکین دینے کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے عدم برداشت اور تفرقہ بازی کو ہوا دی جا رہی ہے جو پاکستان کو انتہائی تاریک راستے پر لے جا رہی ہے۔اپنے ٹوئٹ میں آصفہ بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان فرقہ پرستوں کے لیے کچھ شرم کی بات ہے اور سنجیدگی سے سوچنے کی بات ہے جو بنیادی شرافت کی موت پر خوشیاں منا رہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے۔وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے پہنچا تو وہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے اُن کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی۔

 

 



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر