اسلام آباد میں قاسم سوری اور جمہوری وطن پارٹی کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آبادکی کوہسار مارکیٹ میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اور جمہوری وطن پارٹی کارکنوں میں ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری صبح سحری کے لیے ہوٹل پر بیٹھے تھے کہ کچھ افراد نے آکر نعرے بازی شروع کر دی جس پر نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔اس واقعے کے حوالے سے قاسم سوری کا کہنا ہے کہ سحری کے لیے بیٹھا ہوا تھا کہ چند لوگ آئے اور حملہ کر دیا۔قاسم سوری نے بتایا کہ وہاں موجود لوگوں نے حملہ آوروں کو کرسیاں ماریں جس سے وہ لوگ فرار ہو گئے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا پاکستانی عوام ان کے چہرے پہچان چکے ہیں، اس طرح کےحملے شروع کیے تو عوام آپ کو جینےنہیں دیں گے۔بعد ازاں قاسم سوری نے تھانہ کوہسار میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست بھی دے دی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر