شہباز شریف و دیگر کے نام ECL سے نکالنے کیخلاف فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)سندھ ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت 200 سے زائد افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے سندھ ہائیکورٹ میں 200 سے زائد افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت 200 افراد کے نام ای سی ایل سےنکال دیئے گئے ہیں۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کی پالیسی ہوگی تب ہی تو نام ای سی ایل سے خارج کیا ہے۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ کس نے شہباز شریف اور دیگر کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا؟درخواست گزار نے جواب دیا کہ نیب، ایف آئی اے کی سفارش پر وفاقی حکومت نےنام ای سی ایل میں رکھےتھے۔اس پر عدالت نے کہا کہ حکومت نے نام ای سی ایل میں شامل کیے، اب حکومت نے ہی نام نکال دیئے ہیں۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے سماعت کے اختتام پر کہا کہ ہم جائزہ لے کر حکم نامہ جاری کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر