کسی قسم کا پریشر لینے کو تیار نہیں، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ کسی قسم کا پریشر لینے کو تیار نہیں ہے، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہو گا۔پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوئی۔تحریک انصاف کے وکیل انور منصور خان نے کہا کہ جب تک باقی کیس اس جگہ نہیں آتے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس نہیں چل سکتا۔وکیل احمد حسن نے کہا کہ میری درخواست پر یہ کہتے ہیں کہ اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کیس میں مداخلت نہ کریں جبکہ باقی جماعتوں پر پی ٹی آئی وکیل کہہ رہے ہیں میں مداخلت کروں، یکساں مواقع یہ نہیں کہ ‎سب کیس ساتھ چلیں، اس کا مطلب ہے سب کو برابری کے مواقع ملنے چاہئیں، ان کی بات سے تو یہ مطلب ہے کہ قتل کے سب مقدمات اکھٹے چلیں، اس رویے پر پی ٹی آئی کو بھاری جرمانہ کیا جائے۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ کمیشن کو اپنا مینڈیٹ معلوم ہے، انور منصور صاحب، آپ چاہتے ہیں سب جماعتوں کے ساتھ پی ٹی آئی کا کیس سنیں؟ سب کیسز برابری کے ساتھ ہی سنے جائیں گے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انور منصور صاحب، آپ کی مرضی کی تاریخ ہمیشہ دی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کے پابند ہیں،انہوں نے کمیشن کو سماعت سے نہیں روکا، ہمارے سامنے تین طرح کے کیسز ہیں۔سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ 101 سیاسی جماعتوں کی اسکروٹنی کی، 17 کے اکاؤنٹس میں تضاد تھے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن اپنا تفصیلی مؤقف دے گا جبکہ الیکشن کمیشن اپنی سماعت جاری رکھے گا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کیس 8 سال پرانا ہے، آپ کی قیادت نے کہا ہے کیس جلدی نمٹائیں، ہائیکورٹ کے آرڈر سے پہلے بھی ہم کیس نمٹانے کی طرف جا رہے تھے، کمیشن اپنا پروسیجر خود بناتا ہے، آپ سمجھتے ہیں کمیشن تاریخیں بھی دوسری عدالت سے لے؟پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ آپ کیس کو عید کے بعد رکھ لیں، مجھےآپ کے سامنے ثابت کرنا ہے کہ فنڈ دینے والے پاکستانی تھے، ثابت کرنا ہے کہ ساری کمپنیاں سنگل ملکیت کی کمپنیاں ہیں، میرے دلائل تو اب شروع ہوئے ہیں، مجھے ملین ڈالرز کا حساب دینا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کے دلائل اگر متعلقہ ہیں تو بے شک 6 ماہ دلائل دیں، جس پر انور منصور خان نے کہا کہ دو ہفتے کے بعد میں اپنے دلائل مکمل کر لوں گا۔سکندر سلطان راجہ نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ آپ اپنی مرضی کی تاریخ بتائیں، جس پر انور منصور خان نے کہا کہ عید کے بعد کی تاریخ دے دیں، میں ایک ہفتے میں دلائل مکمل کر لوں گا۔اکبر ایس بابر کے وکیل نے کیس میں التوا پر اعتراض اٹھایا، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے پہلے بھی 8 سال کیس سنا ہے، کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہفتہ دو تاخیر کر لیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ میرٹ پر فیصلہ ہو گا،کمیشن کسی قسم کا پریشر لینے کو تیار نہیں ہے، کسی جماعت کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی، ہم نے نہیں دیکھنا کہ باہر پانچ بندے آئے ہیں یا 5 لاکھ۔سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ہم انور منصور خان کی بات کا احترام کرتے ہیں، آپ نے کہا ہے کہ آپ کیس پر دلائل ایک ہفتے میں مکمل کر لیں گے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر