لاہور ہائیکورٹ نے مریم نوا ز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لینے پر خارج کر دی

لاہور ( نیشنل ٹائمز)لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی جانب سے عمرے کی ادائیگی کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی عمرے کی ادائیگی کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس سرداراحمد نعیم پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔ عدالت میں مریم نواز کے وکیل نے اپنی درخواست واپس لے لی، مریم نواز کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مجھے میرے کلائنٹ نے ہدایات دی ہیں کہ عمرے کی ادائیگی کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی جائے ،عدالت نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر یکے بعد دیگرے تین بینچ بنائے گئے تھے جنہوں نے درخواست پر سماعت سے معذرت کی تھی اور اب یہ لاہور ہائیکورٹ کا چوتھا بینچ تھا جس نے کیس پر سماعت کی لیکن مریم نواز نے اپنی درخواست واپس لے لی ہے ۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر