پی ٹی آئی کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا گیا، پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی بھی احتجاج میں موجود رہے۔اسلام آباد میں احتجاج ،الیکشن کمیشن PTI کے منحرف ارکان کیخلاف جلد فیصلہ کرےاسلام آباد میں ٹی آئی ارکان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، ان کاکہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کے جانبدار رویہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کا احتجاج، الیکشن کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعیناتمظاہرین نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف جلد فیصلہ کرے، الیکشن کمیشن ن لیگ اورپیپلزپارٹی غیر ملکی فنڈنگ کیس کیخلاف پی ٹی آئی درخواست پر بھی جلد فیصلہ کرے۔کراچی میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، فردوس شمیم کا خطابکراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب پولیس کی نفری موجود ہے، رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نے مظاہرین سے خطاب کیا۔فردوس شمیم کا کہنا تھا کہ ہم چیف الیکشن کمشنر راجا سلطان کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، پاکستان میں 70 سال سے ہارس ٹرینڈنگ ہو رہی ہے، آج تک کسی کو سزا نہیں دی گئی۔لاہور میں احتجاج، الیکشن کمیشن رویہ درست کرے ، میاں محمودالرشیدلاہور میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر مظاہرہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن رویہ درست نہیں کرے گا تو روزانہ مظاہرہ کریں گے۔میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ ہم اس لئے احتجاج کر رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے، متعصب ہے، لوٹوں کا ریفرنس بھیجے ایک ہفتہ گزر گیا، الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کر رہا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئندہ الیکشن کی تیاری کرے ۔بھکر، فیصل آباد میں ضلعی الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاجبھکر اور فیصل آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر کارکنان نے ضلعی الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج کیا۔پر امن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، فرخ حبیبمرکزی رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب کاکہنا ہے کہ پر امن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، کنٹینرز لگا کر راستے بند کیے گئے لگتا ہے امپورٹڈ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ گزشتہ سال اسی الیکشن کمیشن کے باہرپی ڈی ایم نےاحتجاج کیا تھا، ہم نے اس وقت ان کو اجازت اور سیکیورٹی سمیت تمام سہولتیں فراہم کی تھیں۔پشاور میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجپشاور میں بھی پی ٹی آئی کے کارکن الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر جمع ہونا شروع ہوئےجبکہ الیکشن کمیشن کے دفتر کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔

 

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر