والد اور کزن نے مجھے اغواء کرنے کی کوشش کی: دعا زہرہ

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے اپنے والد کے خلاف مقدمہ کر دیا جس میں الزام لگایا ہے کہ والد اور کزن نے مجھے اغواء کرنے کی کوشش کی ہے۔دعا کا والد پر گھر میں گھسنے کا الزامدعا زہرہ نے مجسٹریٹ کے روبرو والد کے خلاف استغاثہ دائر کر دیا، دعا نے اپنے والد پر لاہور میں واقع گھر میں گھسنے کا الزام لگا دیا۔’’والد کزن سے زبردستی شادی کرنا چاہتے ہیں‘‘خاوند کیساتھ بہت خوش ہوں: دعا زہرہ کا ویڈیو بیاندعا زہرہ نے والد اور کزن پر اغواء کی کوشش کا بھی الزام لگا دیا اور کہا ہے کہ والد میرے کزن زین العابدین سے زبردستی شادی کرانا چاہتے ہیں۔دعا زہرہ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اپنے خاوند کے ساتھ ہنسی خوشی رہ رہی تھی، 18 اپریل کو والد مہدی کاظمی، کزن زین العابدین اچانک گھر میں گھس آئے۔’’والد اور کزن نے گالم گلوچ کی، دھمکیاں دیں‘‘دائر کی گئی درخواست میں دعا زہرہ نے کہا ہے کہ والد اور کزن نے مجھ سے اور میرے خاوند سے گالم گلوچ کی، دھمکیاں دیں۔دعا زہرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ والد اور کزن نے مجھے میرے گھر سے اغواء کرنے کی کوشش بھی کی، تاہم اہلِ محلہ کے جمع ہونے پر دونوں کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔’’والد اور کزن کے خلاف کارروائی کی جائے‘‘دعا زہرہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اپنی پسند سے شادی کی ہے، خاوند کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں، میرے والد اور کزن کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے۔مجسٹریٹ کی عدالت نے دعا زہرہ کو والد کے خلاف شواہد پیش کرنے کے لیے 18 مئی کو بلا لیا۔سیشن عدالت نے درخواست نمٹا دیدعا زہرہ نے ہراساں کرنے سے روکنے کے لیے سیشن عدالت میں بھی درخواست دائر کی ہے۔سیشن عدالت نے ایس ایچ او وحدت کالونی کو دعا زہرہ کو ہراساں کرنے سے بھی روک دیا اور اس کے ساتھ ہی دعا زہرہ کی درخواست نمٹا دی۔دعا اور اس کے شوہر کو لاہور لایا جا رہا ہے: پولیسدوسری جانب لاہور پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ اور اس کا شوہر ظہیر احمد ڈی پی او آفس اوکاڑہ میں موجود ہیں۔پولیس نے دعا کو پاکپتن سےتحویل میں لےلیاترجمان کے مطابق لاہور پولیس کی ٹیم کی حفاظت میں دعا اور اس کے شوہر کو لاہور لایا جا رہا ہے۔ترجمان لاہور پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دعا زہرہ سے متعلق کراچی پولیس کو اطلاع کر دی گئی ہے۔لاہور پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کی ہدایات پر کراچی پولیس سے ہر ممکن تعاون جاری ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر