لاہور(نیشنل ٹائمز)ذرائع انکشاف کر رہے ہیں کہ ملک ریاض کے بیٹے احمد علی ریاض ملک نے فرحت شہزادی کے نام 200 کنال زمین ٹرانسفر کی ہے۔فرحت شہزادی فرح گوگی ہی ہیں جو سابقہ خاتون اول کی قریبی ترین دوست تھیں اور ان کے خاوند کا نام احسن اقبال جمیل گجر لکھا ہے۔
بریکنگ
ملک ریاض کے بیٹے احمد علی ریاض ملک نے فرحت شہزادی کے نام 200 کنال زمین ٹرانسفر کی
فرحت شہزادی فرح گوگی ہی ہیں جو سابقہ خاتون اول کی قریبی ترین دوست تھیں انکے خاوند کا نام احسن اقبال جمیل گجر لکھا ہے
سوچیں کہ ملک ریاض کو 38 ارب کیوں معاف کر دیا گیاتھا
باقی بھی بہت کچھ سوچیں pic.twitter.com/MR0fr5H645— Syed Aoon Sherazi (@Aoon_Syed) April 24, 2022
عمران خان حکومت میں اسی ڈیل کے نتیجے میں ملک ریاض کو برطانیہ سے ملنے والے 38 ارب روپے کی خطیر رقم معاف کر دی گئی تھی۔ فرحت شہزادی عرف گوگی کویہ زمین 25 اگست 2020 اور 8 مارچ 2021 کو منتقل کی گئی تھی ۔



