ترجمان دفتر خارجہ نے سفیر اسد مجید پر دباؤ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے سفیر اسد مجید پر دباؤ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر اسد مجید نے قومی سلامتی کمیٹی کو بریف کیا، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ واضح ہے، اسد مجید پر دباؤ کی خبریں بے بنیاد ہیں، امریکی سفارت کار کو قومی سلامتی کمیٹی کےفیصلے کے مطابق احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسد مجید نئی اسائنمٹ پر برسلز میں ہیں،قومی اسمبلی کمیٹی کے میٹنگ میں بیرونی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے، سازشی تھیوری جیسی باتیں ہماری سفارت کاری کو متاثرکرتی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کےتحت جمہوری ٹرانزیشن ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف کو کئی ممالک کی طرف سے مبارک باد کے پیغامات آئے، وزیراعظم نے چین، سعودی عرب اور ترکی کےسربراہان کا شکریہ ادا کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نےکشمیریوں کی جائز جدوجہد کا اعادہ کیا، پاکستان اپنی سفارت کاری قومی ملکی مفاد کے مطابق جاری رکھےگا۔
ترجمان نے بتایا کہ امریکی رکن کانگریس الہان عمر نےکشمیر اور لاہور کے دورے کیے، امریکی رکن کانگریس نےمسئلہ کشمیر کو کانگریس میں اٹھانے کا وعدہ کیا۔عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، فلسطین میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتےہیں، عالمی برادری فلسطینیوں کےجان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیرقانونی اقدامات سےآگاہ ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے برعکس اقدامات سے باز رہے، مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ ہفتے7 بےگناہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا، ہندوتوا ذہنیت بھارت کے اندر بھی پھیل رہی ہے، پاکستان کرتارپورسے متعلق بھارت کےلغو بھارتی پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر