اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ’امر بالمعروف ‘ سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی۔’وزیرخزانہ اسلامی تصور کا مذاق اڑا رہے ہیں‘، شیریں نے مفتاح کی ویڈیو شیئر کردی
ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی والوں نے سیاست چمکانے کے لیے مذہب کا استعمال کیا، میں نےکہا تھا کہ عمران خان خودکی معروف سے مناسبت جب کہ مخالفین کے لیے منکر کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ٹرول آرمی نے میرے اوپر حملے شروع کردیے، سفیدجھوٹ بولاگیا کہ خدانخواستہ میں نے قرآن کی آیت پرکوئی بات کی ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب کا سیاست کے لیے مذہب کو استعمال کرنا قابل مذمت ہے ، قرآن ہم سب کا ہے، اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
مفتاح اسماعیل نے ’امر بالمعروف‘ سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی



