پاکستان تحریکِ انصاف کا 26 واں یومِ تاسیس

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)سابق حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف آج اپنا 26واں یومِ تاسیس منا رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے یومِ تاسیس کے موقع پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔فیصل جاوید خان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’آج کے دن 26 سال پہلے عمران خان نے ایک ایسی تحریک کی بنیاد رکھی تھی جسں نے پاکستان کی سیاست کو بدل کے رکھ دیا۔‘فیصل جاوید خان نے مزید لکھا کہ ’کرپشن کے خلاف یہ تحریک نوجوانوں کی تحریک ہے، جس طرح پاکستان بنانے میں نوجوان قائداعظمؒ کے ساتھ تھے آج پاکستان بچانے میں عمران خان کے ساتھ ہیں، اس تحریک کے ساتھ منسلک رہنا اعزاز کی بات ہے۔‘دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹرز کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر یومِ تاسیس کے حوالے سے متعدد پوسٹس کی جا رہی ہیں جبکہ تا حال سابق وزیرِاعظم، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے یومِ تاسیس کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر