پرویز الٰہی نے ڈپٹی اسپیکر کے اسٹاف کو معطل کردیا

لاہور ( نیشنل ٹائمز): اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے ڈپٹی اسپیکر کے اسٹاف کو معطل کردیا۔ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے دو اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسرز اور ایک اسٹاف آفیسر کو معطل کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ معطل ہونے والوں میں محمد شاہد، عظیم بٹ اور محمد امان خالد وائیں شامل ہیں جب کہ اسپیکر نے تینوں افسران کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے اسپیکر کو معطل افسران کے بارے میں تحفظات تھے۔واضح رہےکہ 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس میں ہنگامہ آرائی ہوئی تھی جس میں پی ٹی آئی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری پر تشدد کیا تھا جب کہ ہنگامہ آرائی کی زد میں آکر پرویز الٰہی بھی زخمی ہوئےتھے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر