وزیراعظم اور اتحادی اپنے اخراجات پر عمرہ کریں گے

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز):وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کو اپنے ہمراہ اپنے اخراجات پر سعودی عرب جانے کی دعوت دی۔ذرائع کہنا ہے کہ یہ دعوت سابق صدر آصف زرداری،مریم نواز، مولانا فضل الرحمان، اسلم بھوتانی اور اسی اتحاد میں شامل نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کو بھی دی گئی۔ تاہم چند افراد مختلف وجوہ کی بنا پر شاید عمرہ پر نہیں جاسکیں گے تاہم جو افراد بھی عمرے کے لیے جائیں گی اس کے اخراجات وہ خود ادا کریں گے۔مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو اپنے ہمراہ دورہ سعودی عرب جانے اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے وفد میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر بلاول بھٹو وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے سعودی عرب جائیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر