رانا ثناء کی پاک افغان سرحد پار سے فائرنگ کی شدید مذمت

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ خان نے پاک افغان سرحد پار سے فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی اہل کاروں کی شہادت پر دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات ناقابلِ قبول ہیں، ان کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ خان نے وطن کی خاطر جان دینے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہید حوالدار تیمور، نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وطن کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر پر شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر میں پاکستانی فوجیوں پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر