اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)دہرے قتل کے ملزم، رکنِ خیبر پختون خوا اسمبلی فیصل زمان کے سب جیل ایم پی اے ہاسٹل سے فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔فیصل زمان کے ایم پی اے ہاسٹل سے فرار ہونے کی ویڈیو ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیصل زمان ہاسٹل سے نکل کر کالے رنگ کی گاڑی میں سوار ہوئے۔ویڈیو کے مطابق ہاسٹل سے روانگی کے وقت کسی سیکیورٹی اہلکار نے گاڑی کو نہیں روکا۔5 پولیس اہلکاروں پر مقدمہ، عدالت میں پیشایم پی اے فیصل زمان کے فرار کے معاملے میں غفلت برتنے پر 5 جیل پولیس کے اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں عدالت میں پیش کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق فیصل زمان کی سیکیورٹی پر مامور 5 جیل اہلکار جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔پانچوں جیل پولیس کے اہلکاروں کے خلاف ایف آئی درج کرائی گئی ہے۔ان پانچوں اہلکاروں کے خلاف سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور کی مدعیت میں تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق رکنِ صوبائی اسمبلی فیصل زمان کی نگرانی پر ہاسٹل میں 5 اہلکار تعینات تھے،جن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔فیصل زمان حلقہ پی کے 42 ہری پور سے آزاد رکنِ صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
خیبر پختونخوا: MPA کے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی



